ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کے ہم شکل نے راج ناتھ کے خلاف نامزدگی کاغذات داخل کئے

مودی کے ہم شکل نے راج ناتھ کے خلاف نامزدگی کاغذات داخل کئے

Sun, 14 Apr 2019 11:00:03    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایسانڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح نظر آنے والے ابھینندن پاٹھک بھی اس لوک سبھا انتخابات 2019 میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔مودی کے ہم شکل ابھینند ن پاٹھک نے لکھنؤ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا۔ بتا دیں کہ لکھنؤ سے بی جے پی کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ امیدوار بنائے گئے ہیں۔ابھینندن پاٹھک نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں مودی اور بی جے پی کے لئے انتخابی مہم کی تھی مگر اس بار انہوں نے کانگریس کے لئے تشہیر کرنے کی بات کہی ۔ مودی کے ہم شکل ابھینندن پاٹھک نے کہا کہ میں بنارس سے بھی 26 اپریل کو فارم داخل کروں گا۔


Share: